ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مانک شاہ پریڈگراؤنڈ پریوم آزادی تقریب کیلئے سخت بندوبست

مانک شاہ پریڈگراؤنڈ پریوم آزادی تقریب کیلئے سخت بندوبست

Mon, 14 Aug 2017 11:48:49    S.O. News Service

بنگلورو،13/اگست (ایس او نیوز )فیلڈ مارشل مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ پر منعقد کئے جانے والی یوم آزادی تقریبات کو پر امن طریقے سے منانے کے لئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ 15؍اگست کی صبح9بجے ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا قومی پرچم لہرائیں گے۔ مانک شاہ میدان کے اندر اورباہر سکیورٹی کاسخت بندوبست کیاگیاہے۔ پریڈمیدان میں کی جارہی تیاریوں کاجائزہ لینے کے بعد بی بی یم پی کمشنر منجوناتھ پرسادنے اخباری کانفرنس کے دوران بتایاکہ اس موقع پر انڈین سکیورٹی فورس کی تینوں اعلیٰ افسران کا وزیراعلیٰ سے تعاون کروانے کے بعد پریڈ کی سلا می لیں گے ۔ اس کے بعدوزیراعلیٰ ریاستی عوام کواپنا پیغام دیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ اس مرتبہ پریڈ میں پہلی مرتبہ کیرلاپولیس بھی شرکت کرنے والی ہے۔ پریڈ میں اسکاؤٹ اینڈ گائیڈس ین سی سی ، سیوادل ، ایرفورس، نیوی اور فوجی دستوں کے علاوہ اسکولی طلبا کے ساتھ ساتھ بینڈسیٹ کی جملہ 34ٹکڑیاں سمیت 1190 افراد شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ اسکولی طلبا چار اہم پروگرامس پیش کریں گے۔ جس میں 2700 طلبا حصہ لینے والے ہیں۔ مسٹر منجوناتھ پرسادنے بتایاکہ پریڈ کے دوران انعامات اور بہتر ڈیوٹی انجام دینے والے افراد میں میڈلس تقسیم کریں گے۔ اس مرتبہ بھی یوم آزادی تقریب کے دوران بنگلورو ساؤتھ زون کے اے یس سی بنٹرکے 28فوجی جوان موٹر سائیکلوں پراپنے کرتب دکھائیں گے۔ ان کے علاوہ دیگر اسکولوں کے طلبا بھی اپناثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ یوم آزادی تقریبات کانظارہ کرنے کیلئے میدان پہنچنے والے افرادکے لئے 11 ہزار کرسیوں کا انتظام کیاگیاہے۔ گیٹ نمبر 2میں اہم شخصیات کاداخلہ رکھا گیاہے۔ گیٹ نمبر 1 میں مہمانوں ،مجاہدین آزادی ،محکمہ دفاع کے افسران اور اخباری نمائندوں کوداخلہ دیاجائے گا۔ گیٹ نمبر 3سے دیگر محکمہ جات کے افسران وظیفہ یاب فوجی میدان بارڈرسکیورٹی فورس ( بی یس یف) کے افسران کاداخلہ رہے گا۔ گیٹ نمبر 4میں دیگر ناظرین کاداخلہ رہے گا۔ مسٹرمنجوناتھ پرسادنے بتایاکہ ہنگامی حالت سے نپٹنے کے لئے میدان کے احاطہ میں ایمبولینس تیاررکھی جائیں گی۔ میڈیکل ڈاکٹرس اوران کی ٹیم بھی موقع پر موجود رہے گی۔ علاوہ شہر کے چنداسپتالوں کی نشاندہی کرکے یہاں ملازمین کی افزود تعداد مقررکی جائے گی۔اس کے علاوہ فائر سرویس عملہ اپنی سواریوں کے ہمراہ موجود رہے گا۔ اس سکیورٹی انتظامات کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کمشنر سنیل کمار نے بتایاکہ فیلڈمارشل مانک شاہ پریڈ میدان میں سکیورٹی کے تحت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تاکہ تقریب کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔شہر کے تمام ڈویژنوں سے 9ڈپٹی کمشنر ز ،16، اسسٹنٹ کمشنر، 51پولیس انسپکٹرس، 91سب انسپکٹرس ، سمیت 1200پولیس اہلکاروں کوبندوبست کے لئے تعینات کیاجائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ کرناٹک اسٹیٹ ریزروپولیس ( کے یس آروی )کی 40ٹکڑیاں، ریپڈ ایکشن فورس کی ٹکڑیوں کے علاوہ گروڈا فورس جوان اوربی یس یف جوان کے علاوہ بم ناکارہ کرنے والا دستہ، ڈاگ اسکواڈ بھی میدان میں موجود رہے گا۔ انہوں نے بتایاکہ میدان کے اطراف واکناف اجنبی افراد پرکڑی نظر رکھنے کے لئے50خفیہ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پریڈمیدان کے اندر سگریٹ ،میچس باکس، ویڈیو اوراسٹیل کیمرے، پانی کے بوتل سمیت دیگر چیزوں کوساتھ لانے پرپابندی لگائی گئی ہے۔ انہوں نے شہریان سے گزارش کی کہ وہ یوم آزادی تقریبات کے موقع پر امن وامان اورنظم وضبط برقرار رکھتے ہوئے پرامن انعقاد کویقینی بنائیں۔ اخباری کانفرنس یں بنگلورو شہری ضلع کے ڈپٹی کشنروی شنکر سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔ 


Share: